
عالمی مارکیٹ میں سونا سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی نرخ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2300 روپے کی کمی کے بعد ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے پر آگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہوکر 3653 ڈالر پر آگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھے جاتے ہیں، جہاں بین الاقوامی نرخوں اور دیگر عوامل کی بنیاد پر سونے کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جہاں فی تولہ سونا 11500 روپے اور 10 گرام سونا 9859 روپے مہنگا ہوگیا تھا۔