نیپال کی تباہ کن بولنگ کے سامنے پاکستان اے 168 رنز پر ڈھیر

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ میچ میں نیپال نے پاکستان اے کو 168 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔

پاکستان اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ٹیم کے لیے درست ثابت نہ ہوسکا اور نیپال کے بولرز نے ابتدا ہی سے پاکستانی بیٹرز کو دباؤ میں رکھا۔

اوپنر شمائل حسین پہلے ہی اوور میں 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ معاذ صداقت بھی 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ابتدائی دو وکٹیں جلد کھو دینے کے بعد حیدر علی بھی محض 36 رنز کے مجموعی اسکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

حسن نواز نے 59 گیندوں پر 28 رنز بنا کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کپتان عبدالصمد کے ساتھ مختصر شراکت قائم کی اور روحیل نذیر کا بھی ساتھ دیا۔ تاہم 16ویں اور 17ویں اوور کے دوران پاکستان اے نے یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گنوا دیں۔

کپتان عبدالصمد 13 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، جبکہ فرحان یوسف اور محمد عمران بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

چھبیسویں اوور میں حسن نواز کی وکٹ گرنے کے بعد پاکستان اے کی ٹیم 88 رنز پر سات وکٹوں کا نقصان اٹھانے کے بعد ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہوئی۔

اس مشکل صورت حال میں روحیل نذیر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے لوئر آرڈر بیٹرز کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے احمد دانیال کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 70 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

احمد دانیال نے 35 گیندوں پر 16 رنز بنائے جب کہ روحیل نذیر 83 گیندوں پر 64 رنز اسکور کرکے ناٹ آؤٹ رہے۔ اسی شراکت داری کے بعد پاکستان اے 150 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles