حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کر دی، ڈیزل کی قیمت برقرار

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول سستا اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 319 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور اسے 357 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 نومبر کے لیے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جس کے بعد اس کی قیمت 323 روپے سے کم ہوکر 322 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 355 روپے سے بڑھ کر 357 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں سے منسلک ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی تبدیلی، پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles