خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے بعد 5 آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری، سمری منظور


خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے سے متعلق 5 آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور وفاقی کابینہ نے صوبے سے متعلق 5 آرڈیننسز کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت قانون و انصاف کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری دی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے آرڈیننسز کی منظوری کے بعد انہیں اجرا کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کردیا ہے، جن کی جانب سے پانچوں آرڈیننسز جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
منظور شدہ آرڈیننسز میں خیبرپختونخوا اسپیشل انیشی ایٹوز آرڈیننس 2026، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سے متعلق آرڈیننس 2026 اور خیبرپختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) ترمیمی آرڈیننس 2026 شامل ہیں۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) آرڈیننس 2026 اور نامزد اضلاع کے لیے خصوصی اقدامات سے متعلق خیبرپختونخوا اسپیشل انیشی ایٹوز آرڈیننس بھی سمری میں شامل ہے۔
یوں پانچوں آرڈیننسز میں صوبائی اسمبلی کے اختیارات، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سمیت خصوصی اقدامات اور نامزد اضلاع سے متعلق قانونی امور شامل ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles