سعودی فوجی اتحاد نے ریاض کی طرف داغے گئے 2 میزائل تباہ کردیے گئے

اتحادی افواج نے سعودی دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کے لیے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل اور مشرقی صوبے کی جانب آنے والے 3 ڈرونز کو فضا میں تباہ کردیا۔

اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ حوثی باغیوں کے دو ڈرونز کو ریاض اور سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں فضا ہی میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔

سعودی اتحاد کے مطابق حوثی باغی حالیہ ہفتوں کے دوران سعودی عرب کے مختلف مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں، جن میں ہوائی اڈے، توانائی کی تنصیبات، فوجی مراکز اور ریاض کا مالیاتی ضلع شامل ہیں۔

گزشتہ اتوار کو حوثیوں کے ایک حملے میں سعودی سرکاری آئل کمپنی آرامکو کی ملکیت ایک بلند عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

سعودی حکام کے مطابق ستمبر سے اب تک مملکت پر ہونے والے حملوں میں 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 23 افراد ہوائی اڈوں پر حملوں کے نتیجے میں جان سے گئے۔

دوسری جانب یمن میں حوثی باغی اپنے زیرِ قبضہ علاقوں میں سعودی فضائی حملوں کی اطلاعات دیتے رہتے ہیں۔

سعودی قیادت میں قائم اتحاد ایک دہائی سے زائد عرصے سے یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔

یمن میں تنازع 2014 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا اور حکومت کو عدن منتقل ہونا پڑا تھا۔

اقوام متحدہ کے مطابق رواں موسمِ گرما میں چار سالہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے یمن میں 1600 سے زائد افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles