پی ٹی آئی رہنما اکرم عثمان کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا


لاہور انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اکرم عثمان کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں اکرم عثمان کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، جس کے مطابق اکرم عثمان کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔
جسٹس علی ضیا باجوہ نے پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ کلثوم عثمان اکرم کی جانب سے نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت میں سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور کی پیش کردہ رپورٹ کی روشنی میں جب نظر بندی کا حکم نامہ واپس لینے کی تصدیق کی گئی تو عدالت نے اسی بنیاد پر درخواست کو نمٹا دیا۔

اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اکرم عثمان کو کسی اور مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم عدالت نے واضح کیا کہ جس آرڈر کو چیلنج کیا گیا ہے عدالت اس کے علاوہ مزید کسی معاملے پر سماعت نہیں کر سکتی، خاص طور پر 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالت کا دائرہ کار متعلقہ احکامات تک محدود ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles