امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: ایران

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی بھی قسم کے مذاکرات جاری ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

محسن رضائی نے لبنانی ٹی وی چینل ’المیادین‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق کیے جانے والے تمام دعوے محض اپنے معاشی دباؤ کو کم کرنے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو گھٹانے کی ایک کوشش ہیں۔

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران نے جون کے عبوری معاہدے کے تحت طے شدہ اپنی سات شرائط پر امریکا سے واضح اور صریح جواب مانگا تھا، تاہم واشنگٹن کی جانب سے ابھی تک کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک ایران کی تمام سات شرائط پوری نہیں کی جاتیں، اس وقت تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم نہیں ہو گی اور نہ ہی مذاکرات کی بحالی ممکن ہو سکے گی۔

دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کی ثالثی میں ہونے والی پیش رفت کے بعد بڑی جنگ کے امکان کو تو مسترد کیا ہے، تاہم وہ ایران کے موجودہ ترامیم شدہ پلان کو قبول کرنے کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتے۔

اس سفارتی تناؤ کے دوران ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی امریکا کو سخت نتائج کی خبردار کیا ہے۔

باقر قالیباف نے کہا کہ اگر واشنگٹن نے حالات کا کوئی غلط اندازہ لگایا یا غلطی کی، تو ایرانی مسلح افواج بلا تاخیر اور انتہائی جارحانہ جواب دیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ممکنہ عسکری پیش رفت کی صورت میں ایرانی افواج اس تنازع کے جغرافیائی دائرے اور حد بندی کا تعین خود کریں گی، جس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles