شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مساجد میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم


شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی ایک آپریشن کے دوران مساجد میں قائم فتنہ الخوارج کے دو مبینہ ٹھکانوں کو کلیئر کرتے ہوئے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد، تیار شدہ آئی ای ڈیز، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن آٹھ نومبر کو میرعلی کے جنوبی مضافات میں واقع گاؤں مزک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مبینہ دہشت گرد مساجد کو دھماکہ خیز مواد کے ذخیرے کے لیے استعمال کر رہے تھے اور انہوں نے وہاں تشدد کے مراکز بھی قائم کر رکھے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خوارج کی یہ سرگرمیاں اسلامی تعلیمات اور اقدار کے بالکل منافی ہیں اور مذہب کی اس طرح کی گمراہ کن تشریح یا اس کا غلط استعمال کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ فتنہ الخوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان عناصر کو افغان طالبان کی معاونت بھی حاصل ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی دیگر ممکنہ پناہ گاہوں کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles