ایران نے برطانوی نیوی، فضائیہ اور 'ایم آئی 6' کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا

ایران نے برطانیہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران برطانوی رائل نیوی، رائل ایئر فورس اور خفیہ ایجنسی ’ایم آئی سِکس‘ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اتوار کو سامنے آنے والے اعلان میں اس اقدام کو برطانیہ کی جانب سے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا جوابی ردعمل قرار دیا گیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق برطانوی حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران ایران کے خلاف متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں امریکا اور اسرائیل کو اپنے فوجی اڈوں اور لاجسٹک سہولتوں تک رسائی فراہم کرنا شامل ہے۔

بیان کے مطابق ایران میں یکم نومبر سے برطانیہ کی خفیہ انٹیلی جنس سروس ’ایم آئی سکس‘ کو دشمن گروہ جب کہ بحریہ اور فضائیہ کو بھی ایرانی قانون کے تحت دہشت گرد تنظیمیں تصور کیا جائے گا۔

ایران کا یہ اقدام برطانیہ کے 13 جولائی کے اس فیصلے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے جس کے تحت پاسدارانِ انقلاب کو خطرہ قرار دیتے ہوئے دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا تھا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق برطانیہ کے خلاف جوابی اقدامات سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی بنیاد پر کیے گئے ہیں، جن کا مقصد ملک کی قومی سلامتی اور مفادات کا تحفظ ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles