
سہ ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جبکہ انگلینڈ نے جیمی اوورٹن کی جگہ سونی بیکر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
انگلینڈ کو سیریز میں پہلی فتح کی تلاش ہے، تاہم یہ میچ محض رسمی کارروائی کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی فائنل میں رسائی حاصل کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف 430 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا، جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کامیابی سے حاصل کیا جانے والا دوسرا بڑا ہدف ہے۔