
تین ملکی ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہیں، جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ میں کامیابی سری لنکا کو فائنل میں پہنچا دے گی، جبکہ پاکستان کی ٹیم پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔
تین ملکی سیریز کے اس اہم مقابلے میں سری لنکا کی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اتری ہے، جبکہ گرین شرٹس کی نظریں سیریز میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر ہوں گی۔
خیال رہے اس سے قبل سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں شاداب خان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
اتوار کے روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم 47 ویں اوورز میں 241 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی تاہم 242 رنز کا ہدف پاکستان نے 48 ویں اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔