نشے کا اوور ڈوز: لندن کی سڑک پر بچہ کے ساتھ بے ہوش ملنے والی یو اے ای کی شہزادی کون ہے؟

متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ مہرہ النہیان مبینہ طور پر کوکین کا زیادہ استعمال کرنے کے بعد لندن کی ایک سڑک پر بے ہوش پائی گئیں۔ انہیں مغربی لندن میں ایک بے ہوش شخص کے قریب پڑا ہوا پایا گیا، جبکہ ایک کم عمر بچہ ننگے پاؤں قریب ہی کھیل رہا تھا اور قریب سے گزرتی گاڑیوں کی وجہ سے شدید خطرے میں تھا۔

انہوں نے منگل 13 اکتوبر کو بچے کی دیکھ بھال میں غفلت برتنے کے اس الزام کو تسلیم کیا، جس کے بعد انہیں بحالی کی شرط کے ساتھ دو سالہ کمیونٹی آرڈر کی سزا سنائی گئی۔ ان پر 6,114 پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 13 جون کو مغربی لندن میں پیش آیا۔ مہرہ النہیان کو ایک بے ہوش شخص کے قریب سڑک پر پڑا ہوا پایا گیا، جبکہ ان کے ساتھ موجود کم عمر بچہ بغیر جوتوں کے اسکوٹر کے ساتھ کھیل رہا تھا۔

استغاثہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بچہ سڑک پر اکیلا تھا اور چلتی گاڑیوں کے قریب پہنچنے کے باعث اس کی جان کو خطرہ لاحق تھا۔ وہاں سے گزرنے والے افراد نے صورت حال دیکھ کر مداخلت کی اور پولیس کے پہنچنے تک بچے کی دیکھ بھال کی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بچہ گاڑیوں کی آمدورفت والی جگہ کے بالکل قریب تھا جس سے کسی بڑے حادثے کا خدشہ تھا۔ پولیس کی آمد پر جب خاتون سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں سے سوال کیا کہ وہ اتنے پریشان کیوں ہو رہے ہیں۔

پولیس کو مہرہ کے بیگ سے منشیات استعمال کرنے سے متعلق کچھ سامان ملا، تاہم کوئی غیر قانونی منشیات برآمد نہیں ہوئیں۔

مقدمے کی سماعت کے دوران جج جسٹس جانسن کے سی نے کہا کہ بچے کو ننگے پاؤں سڑک پر چھوڑنا اس کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف تھا۔

جج کے مطابق اس صورت حال میں بچے کو کوئی اجنبی شخص اپنے ساتھ لے جا سکتا تھا یا اسے نقصان پہنچ سکتا تھا۔ اس کے علاوہ بچے کے لیے اپنے ساتھ موجود افراد کو بے ہوش دیکھنا بھی پریشانی کا باعث بن سکتا تھا۔

اس کیس کی سماعت لندن کی ساؤتھ ورک کراؤن کورٹ میں ہوئی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ خاتون ابوظہبی کے حکمران خاندان میں شادی کی وجہ سے اس خاندان کا حصہ ہیں۔ انہیں شادی کی بنیاد پر ہر ماہ 8 ہزار پاؤنڈ کی رقم ملتی ہے، جبکہ النہیان خاندان کی مجموعی دولت 300 ارب ڈالر سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ خاتون نے کوکین جیسی مہلک منشیات کے اثر میں ہوتے ہوئے بچے کی نگہداشت میں شدید لاپرواہی برتی۔ دوسری جانب دفاعی وکیل نے موقف پیش کیا کہ حادثے والے دن خاتون نے منشیات استعمال نہیں کی تھیں اور وہ اب مکمل طور پر بحالی کے ایک ادارے میں علاج کروا رہی ہیں تاکہ اس عادت سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔

مہرہ النہیان نے 13 اکتوبر کو لندن کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں بچے کی دیکھ بھال میں غفلت کے ایک الزام کو تسلیم کیا۔ عدالت نے انہیں دو سالہ کمیونٹی آرڈر کی سزا سنائی، جس کے تحت انہیں مخصوص شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ان پر 6,114 پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles