بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلوی سرزمین پر تاریخ ساز فتح

بنگلا دیش نے آسٹریلیا کو آسٹریلوی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

ڈارون میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے 57 رنز کا معمولی ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔ یہ پہلا موقع ہے جب بنگلادیش نے آسٹریلوی سرزمین پر کسی ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کی ہے۔

میچ میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 284 رنز بنائے، تاہم بنگلادیشی بولرز نے اہم مواقع پر عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے میزبان ٹیم کو بڑا ہدف دینے سے روک دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 104 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، تاہم دیگر بلے باز بنگلادیشی بولنگ کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔

بنگلادیش کی جانب سے اسپنر مہدی حسن نے دوسری اننگز میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ پیسر حسن محمود نے پورے میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل بنگلادیش کے تنزید حسن نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کی تھی، جس نے مہمان ٹیم کو میچ میں مضبوط پوزیشن حاصل کرنے میں مدد دی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles