انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ؛ 2 افراد ہلاک، سونامی کا الرٹ جاری

انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے،جس کے حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے۔

زلزلہ تقریباً 35 کلومیٹر گہرائی میں آنے کی اطلاع دی گئی، تاہم مختلف زلزلہ پیما اداروں کی جانب سے گہرائی کے اعداد و شمار مختلف بتائے گئے ہیں۔

زلزلے کے بعد انڈونیشیا کے بعض ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے، شہریوں کو ساحل سے دور رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔

ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی، تاہم بعد میں حکام نے کم از کم 2 افراد کی ہلاکت اور بعض علاقوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles