
شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب بارات روانگی سے چند گھنٹے قبل موٹرسائیکل سوار دولہا حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں محمد اویس نامی نوجوان موٹرسائیکل پر سوار تھا کہ اچانک ایک گائے نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
محمد اویس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
دولہا کی حادثے میں ہلاکت کی خبر گھر پہنچی تو شادی کی تیاریوں میں مصروف خاندان میں کہرام مچ گیا اور خوشیوں بھرا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والا محمد اویس علاقے کا معروف نعت خواں بھی تھا۔ اہل علاقہ نے نوجوان کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔