حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 27 جولائی تک نافذ العمل رہیں گی، جس کے بعد آئندہ جائزے کی روشنی میں نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 17 جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر شروع کیا تھا، جس کے بعد مسلسل کئی روز تک پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

حکومت نے ان اضافوں کی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو قرار دیا تھا، تاہم تازہ نوٹیفکیشن میں پہلی مرتبہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles