ملک بھر میں سونا آج ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

ملک بھر میں آج سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47 ڈالر بڑھنے کے بعد 4 ہزار 68 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

صرافہ بازار کے مطابق عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی معاشی عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، جس کے باعث آئندہ دنوں میں بھی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان موجود ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles