ورلڈ کپ جیتنے کے بعد میسی نے یامال کو کیا کہا؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے بعد اسپین کے نوجوان فٹبال اسٹار لامین یامال نے ارجنٹائن کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا انکشاف کیا ہے۔ اسپین کی شاندار فتح کے بعد جہاں یامال نے ورلڈ کپ ٹرافی اپنے نام کی، وہیں ان کے مطابق میسی کی نصیحت ان کے لیے سب سے قیمتی تحفہ بن گئی۔

ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس میچ کی سب سے خاص بات دنیا کے بہترین فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی اور اسپین کے نو عمر اسٹار لامین یامال کا میدان میں ایک ساتھ نظر آنا تھا۔

۔

ان دونوں کی ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں اور دنیا بھر کے فٹ بال مداحوں کے دلوں کو چھو رہی ہیں۔

View this post on Instagram

اسپین کے 19 سالہ کھلاڑی لامین یامال نے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا احوال میڈیا کے سامنے بیان کیا ہے۔

میچ کا وقت ختم ہونے کے بعد جب ارجنٹائن کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تو 39 سالہ لیونل میسی افسردہ ہو کر میدان میں بیٹھ گئے۔ اسی دوران اسپین کے نوجوان کھلاڑی لامائن یامال ان کے پاس پہنچے اور ان سے گلے مل کر ان کے احترام کا اظہار کیا۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے لامین یامال نے کہا کہ اگر چند سال پہلے کوئی مجھ سے کہتا کہ میں لیونل میسی کے خلاف کھیل کر ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھاؤں گا تو میں اسے دیوانہ سمجھتا۔

۔

انہوں نے میسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ میسی تاریخ کے سب سے عظیم کھلاڑی ہیں اور میں ہمیشہ انہیں اپنا استاد اور آئیڈیل مانتا آیا ہوں، اسی لیے میچ کے بعد میں ان کے پاس جا کر ان کی عزت و احترام کا اظہار کرنا چاہتا تھا۔

لامین یامال نے اس گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ارجنٹائن کے کپتان نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور مستقبل کے حوالے سے اہم نصیحت بھی کی۔

یامال کے بقول لیونل میسی نے مجھ سے کہا کہ تم اپنے راستے پر محنت سے چلتے رہو کیونکہ آنے والا مستقبل تمہاری نسل کا ہے۔ یامال نے اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میسی کے یہ الفاظ میرے لیے اس سونے کے تمغے جتنے قیمتی ہیں جو اس وقت میرے گلے میں لٹک رہا ہے۔

لامین یامال نے کہا کہ میسی کے الفاظ انہیں اپنے کیریئر میں آگے بڑھنے کے لیے مزید حوصلہ دیں گے شائقین اور فٹ بال ماہرین لامین یامال کو بارسلونا کلب میں میسی کا حقیقی جانشین مان رہے ہیں۔
یامال اس وقت اسی نمبر دس کی شرٹ پہن کر کھیلتے ہیں جو کبھی لیونل میسی کی پہچان ہوا کرتی تھی۔ دونوں کھلاڑیوں نے ایک ہی فٹ بال اکیڈمی سے تربیت حاصل کی ہے اور اب ایک طرف جہاں میسی کی خدمات تاریخ میں درج ہو چکی ہیں تو دوسری طرف یامال کو فٹ بال کی دنیا کا آنے والا روشن مستقبل قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles