شان مسعود کی چھٹی، بابراعظم قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

بابراعظم کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ ناقص پرفارمنس پر شان مسعود کی کپتانی سے چھٹی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق اہم اعلانات کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بابراعظم کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ ناقص پرفارمنس کے باعث شان مسعود کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اسی پریس کانفرنس میں دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان بھی کیا گیا۔

اعلان کے مطابق امام الحق، عبداللہ فضل، اذان اویس اور علی عثمان اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان اور غازی غوری کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles