کراچی میں ایک بار پھر کوکین کوئین پنکی کا نیٹ ورک فعال ہوگیا


کراچی میں ایک بار پھر کوکین کوئین انمول عرف پنکی کا نیٹ ورک فعال ہوگیا ہے جب کہ شہر کے کسی بھی حصے میں 40 سے 50 منٹ میں پنکی کی کوکین ڈیلور ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ماضی میں پنکی کے نام سے منسوب نیٹ ورک اب نئے موبائل نمبروں کے ذریعے مبینہ طور پر اپنے پرانے گاہکوں سے رابطہ کر رہا ہے جب کہ پرانے نمبرز بند ہونے کے بعد نئے نمبروں سے کوکین کے کسٹمرز کو پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، جن میں کوکین کی فراہمی اور مختلف پیکجز کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گولڈن کوکین اسٹف 25 ہزار روپے اور سلور کوکین اسٹف 15 ہزار روپے میں فروخت کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے جب کہ گولڈن کوکین اسٹف کے 4 پیکٹ خریدنے پر ایک اضافی پیکٹ مفت دینے کی آفر دی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق کوکین آرڈر کرنے اور ڈیلوری سے متعلق معلومات کے لیے 2 نئے موبائل نمبرز دیے گئے ہیں، آرڈر کرنے کے ساتھ رقم بھی آن لائن کرنی پڑے گی جب کہ رمشا نامی خاتون کے اکاؤنٹ میں کوکین کی رقم لی جارہی ہے۔
اس معاملے سے منسوب ایک مبینہ آڈیو پیغام بھی سامنے آیا ہے جس میں آن لائن ادائیگی پر زور دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ رقم موصول ہونے کے بعد مطلوبہ مقام پر منشیات پہنچا دی جائیں گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں، جن میں درخشاں، گزری، ڈیفنس، بوٹ بیسن، کلفٹن اور ساحل تھانے کی حدود شامل ہیں،؎ وہاں مبینہ طور پر 15 سے 20 منٹ کے اندر منشیات کی فراہمی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں 40 سے 50 منٹ میں ڈلیوری کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہے کہ شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں تاہم تمام کارروائیوں کے برعکس ایک بار پھر پنکی نیٹ ورک فعال ہونا پولیس کی کاررکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles