سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوگیا؟

ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 627 روپے کی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 12 ہزار 627 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 42 ہزار 436 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 364 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 170 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونا 4 ہزار 200 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles