
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے کا ہوگیا.
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے توانائی کی درآمدی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ یورو سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات عالمی بلین مارکیٹوں پر مرتب ہورہے ہیں۔
اس صورت حال کے نتیجے میں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 4548 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالرز کے اضافے سے 4548 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔