9 مئی کے 25 ملزمان کو فوجی عدالتوں سے سزاؤں پر برطانیہ کا ردعمل آگیا


پاکستان میں 9 مئی کے 25 ملزمان کو فوجی عدالتوں سے سزائیں سنائے جانے پر برطانوی حکومت نے اپنا ردعمل جاری کردیا۔
برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اپنی قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے، فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل میں شفافیت، آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملٹری کورٹ میں شہریوں کا ٹرائل اتنا شفاف نہیں ہوتا، یہ منصفانہ ٹرائل کے حقوق پر بھی سوال ہے، فوجی عدالتوں کی کارروائی سے شہریوں کے منصفانہ ٹرائل کے حق کو نقصان پہنچتا ہے، حکومت پاکستان شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت ذمہ داریوں کو نبھائے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تصدیق کی تھی کہ سانحہ 9 مئی 2023 میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔
یورپی یونین کا فوجی عدالت سے 25 شہریوں کو سنائی گئی سزا پر اظہارِ تشویش
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 25 ملزمان کو 2 سے 10 سال تک سزائیں سنائی ہیں۔
ان افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف کارروائی کی تھی، جس کے نتیجے میں فوجی عدالتوں نے ان کے خلاف مقدمات کی سماعت کی اور سزائیں سنائیں۔
اس سے قبل یورپی یونین نے 25 شہریوں کی فوجی عدالتوں سے سزاؤں پر ردعمل دیتے ہوئے اسے انصاف کے منافی قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ شہریوں کی سزاؤں کے یہ فیصلے پاکستان کی شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے (ICCPR) سے متصادم ہیں، جسے پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت تسلیم کرچکا ہے۔
یورپی یونین کا کہنا تھا کہ آئی سی سی پی آر کے آرٹیکل 14 کے تحت ہر فرد کو منصفانہ اور عوامی مقدمے کی سماعت کا حق حاصل ہے، جس میں آزاد، غیر جانبدار اور اہل شامل ہیں۔
حکومت سے مذاکرات: پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی، 9 مئی اور ڈی چوک فائرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ
9 مئی برپا کرنے والا خود اسٹیبلشمنٹ کی پروڈکٹ ہے، خواجہ آصف کی الزامات سے بھرپور نیوز کانفرنس
ملٹری کورٹ سے 9 مئی مقدمات میں سزا پانے والے مزید 11 ملزمان سینٹرل جیل لاہور منتقل
اسی آرٹیکل میں یہ بھی شرط موجود ہے کہ کسی بھی فوجداری مقدمے میں جو بھی فیصلہ دیا جائے اسے عام کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ یورپی یونین کی جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز پلس (جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان نے رضاکارانہ طور پر 27 بین الاقوامی بنیادی کنونشنز بشمول آئی سی سی پی آر کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے مستفید ہوتے رہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles