انڈو پیسفک میں امریکی نیوی کی کارروائی، پابندی زدہ آئل ٹینکر قبضہ میں لے لیا

انڈو پیسفک خطے میں امریکی افواج نے ایک اہم کارروائی کے دوران پابندی زدہ آئل ٹینکر ایم/ٹی ٹیفانی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے مطابق امریکی فورسز نے انڈو پیسفک کمانڈ کے دائرۂ کار میں رات کے وقت ایک کارروائی کرتے ہوئے پابندی زدہ آئل ٹینکر ایم ٹی ٹیفانی کے خلاف آپریشن بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے مکمل کیا گیا۔

پینٹا گون کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عالمی سطح پر غیر قانونی نیٹ ورکس کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔ حکام کے مطابق امریکہ ایسے جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا جو پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں کیوں نہ موجود ہوں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی سمندر پابندی زدہ جہازوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہیں اور امریکا بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

امریکی محکمہ دفاع نے واضح کیا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں کام کرنے والے ایسے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles