
پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 2 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا ہے، جس کی تصدیق اسٹیٹ بینک کی جانب سے کر دی گئی ہے۔
ہفتے کو اسٹیٹ بینک نے متحدہ عرب امارات کو ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کو قرض کی مکمل ادائیگی کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔
پاکستان کو 23 اپریل کو متحدہ عرب امارات کو مزید ڈیڑھ ارب ڈالر کی ادائیگی بھی کرنا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ادائیگیوں کے باوجود ملکی ڈالر ذخائر مستحکم رہیں گے اور مالی ذمہ داریوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا رہی ہے۔