
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جہاں فی تولہ سونا 4500 روپے جب کہ 10 گرام سونا 3858 روپے مہنگا ہوا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے توانائی کی درآمدی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ یورو سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات عالمی بلین مارکیٹوں پر مرتب ہورہے ہیں۔
بیشتر ممالک کے سینٹرل بینکس نے سونے کی خریداری روک دی ہے جب کہ عمومی سرمایہ کار خلیج جنگ طول اختیار کرنے سے سونے کی آف لوڈنگ کو ترجیح دے رہے ہیں۔
اس صورت حال کے نتیجے میں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 45 ڈالر کی کمی سے 4837 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ چاندی کے دام میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو فائدہ پہنچا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 6 ہزار 62 روپے ہو گئی۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 3858 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 866 روپے ہوگئی۔
دریں اثنا عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت ایک ڈالر 18 سینٹس بڑھ کر 80 ڈالر 78 سینٹس پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 118 روپے کے اضافے سے 8562 روپے اور فی 10 س گرام چاندی کی قیمت 101 روپے کے اضافے سے 7340 روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تین دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی، جو آج پھر اضافے کے بعد بڑھ گئی۔