امریکی پابندیوں میں نرمی، روسی آئل کمپنی کو بڑا ریلیف

سربیا کی روسی ملکیت میں کام کرنے والی آئل کمپنی نفتنا انڈسٹریجا سربیج (این آئی ایس) کو امریکی پابندیوں میں توسیع کے تحت ریلیف مل گیا ہے، جس کے بعد کمپنی کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تانجوگ نیوز ایجنسی کے مطابق سربیا کی وزیر توانائی دوبراوکا ڈیڈووچ ہاندانووچ نے بتایا ہے کہ این آئی ایس کمپنی کو دی گئی رعایت میں توسیع کر دی گئی ہے، جس کے تحت کمپنی 16 جون تک اپنے آپریشنز جاری رکھ سکے گی۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ اس سے قبل بھی پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے ایک ماہ کے لیے اس چھوٹ میں توسیع کر چکا ہے، جس کے تحت مختلف ممالک کو سمندر میں روسی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی اجازت دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں پیدا ہونے والے خلل کو کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ کے مطابق امریکا نے جمعہ سے لے کر 16 مئی تک ان جہازوں پر لادے گئے تیل کی خریداری کی اجازت دے دی ہے، جبکہ اس حوالے سے دی گئی اصل رعایت 11 اپریل کو ختم ہو گئی تھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles