
ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ ایک ہزار روپے سے زائد کی سطح پر آ گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ ایک ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2829 روپے کمی کے بعد یہ 4 لاکھ 30 ہزار 8 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں 33 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 4792 ڈالر پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 70 روپے سستی ہو کر 8444 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔