
سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے قریب واقع مشہور اسکی ریزورٹ ٹاؤن کران مونٹانا میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس میں کئی افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سوئس اسکی ریزورٹ کران مونٹانا کے ایک بار میں دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور بیشتر زخمی ہو گئے ہیں۔
جنوب مغربی سوئٹزرلینڈ میں پولیس ترجمان گیٹن لاتھیون نے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کئی افراد زخمی ہیں اور کئی ہلاک ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق یہ دھماکہ رات تقریباً ایک بج کر 30 منٹ پر ہوا جہاں لوگ نئے سال جا جشن منا رہے تھے۔
بی بی سی نے بھی پولیس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرہ افراد کے خاندانوں کے لیے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔