حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے کی کمی کردی گئی۔

پیر کے روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا، جس کے بعد وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 263 روپے 45 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد فی لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65  پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles