کراچی: تین خواتین کا قتل، مقتولین کے آخری خط سامنے آگئے


گلشن اقبال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک ہی گھر سے ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں جبکہ بیٹا بے ہوشی کی حالت میں ملا۔ واقعے سے قبل گھر کے سربراہ اقبال نے ایک خط تحریر کیا تھا جو برآمد ہوا ہے۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ون میں ایک گھر سے 3 خواتین کی لاشیں اور ایک نوجوان بے ہوشی کی حالت میں ملنے کے واقعے نے علاقے میں افسوس اور حیرت کی لہر دوڑا دی۔ پولیس کے مطابق گھر سے اہم شواہد بھی ملے ہیں جن میں گھر کے سربراہ اقبال کا لکھا گیا خط بھی شامل ہے۔
آج نیوز کے مطابق یہ خط اقبال علی نے ”علی عطاری“ نامی شخص کے نام لکھا تھا، جس پر 12 دسمبر 2025 کی تاریخ درج ہے۔
کراچی: 3 خواتین کا قتل، گھر کا سربراہ اور بیٹا واردات کے مرکزی کردار نکلے
خط میں تحریر ہے کہ علی عطاری کو عبدالقادر کی جانب سے جو بقایا رقم ملے، وہ ان کی تدفین کے اخراجات پر خرچ کی جائے۔ ساتھ ہی ہدایت کی گئی کہ کسی اور کو اخراجات نہ کرنے دیے جائیں اور اس حوالے سے کسی رشتے دار کو بتایا بھی نہ جائے۔
کراچی: فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے
خط میں مزید تحریر تھا کہ یہ تمام باتیں اپنے تک رکھی جائیں۔ خط کے نیچے علی عطاری، عبدالقادر، بہن زرینہ اور بھائی یوسف کے نام اور موبائل نمبرز لکھے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ نے خط تو لکھا، لیکن اسے کسی کو بھیجا نہیں۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے جبکہ فورنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles