ہنگو میں 2 دھماکے، ایس پی آپریشن سمیت 3 پولیس اہلکار شہید


ہنگو میں کے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ہنگو میں دہشت گردوں نے یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں پولیس کو نشانہ بنایا، افسوسناک واقعے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت تین پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پہلا دھماکا غلمینہ چیک پوسٹ پر ہوا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی آپریشن اسد زبیر بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ کے معائنے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، راستے میں دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور ایس پی آپریشن سمیت 3 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے داخلی و خارجی راستے بند کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles