
بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں نامعلوم مسلح افراد نے 9 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔
یہ مزدور علاقے میں ایک زیر تعمیر عمارت پر کام کر رہے تھے۔ اغوا ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اغواکاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مزدوروں کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، تاحال کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔