پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے تمام اراکین قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی، سرکاری گاڑیوں پر تاحال قابض


پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے تمام اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیے ہیں۔ یہ استعفے اسپیکر کو موصول ہو گئے ہیں، تاہم تاحال کسی بھی رکن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کچھ اراکین نے استعفے بیرون ملک سے بھی واٹس ایپ کے ذریعے بھیجے ہیں، جبکہ قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کے باوجود زیادہ تر چیئرمین اب بھی سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں۔

صرف دو چیئرمین، حافظ فرحت اور اویس ورک، نے مستعفی ہونے کے بعد اپنی گاڑیاں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس کی ہیں۔
اس صورتحال نے اسمبلی میں ایک نیا تنازعہ پیدا کر دیا ہے کیونکہ استعفے دینے کے باوجود زیادہ تر اراکین سرکاری سہولیات استعمال کر رہے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles