سیز فائر ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد پاک فوج کا افغانستان میں گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں پر حملہ، 70 خوارج ہلاک


پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر ڈیڈ لائن ختم ہونےکے بعد پاک فوج نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں گل بہادر گروپ کے خوارجی ٹھکانوں پر حملہ کیا، جس میں 70 کے قریب خوارج ہلاک کردیے گئے۔
48 گھنٹے کی سیزفائر کی مکمل پاسداری کے بعد پاکستان نے دہشت گردوں کو پھر سبق سکھایا اور افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں موجود خوارجی گل بہادر گروپ پر کاری ضرب لگائی۔
کچھ دیر قبل پاک فوج نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کی سرحدی پٹی میں افغانستان کے اندر موجود خوارجی گل بہادر گروپ کے خارجی کیمپوں کو نشانہ بنایا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ وہی گل بہادر گروپ ہے، جس نے آج شمالی وزیرستان میں ایک گاڑی کے ذریعے ناکام حملہ کیا، جس میں ایک سپاہی نے جامِ شہادت نوش کیا جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔
اس کے جواب میں پاکستانی فورسز نے گل بہادر گروپ کے خوارج کو عین ان کے ٹھکانوں پر نشانہ بنایا، اس مخصوص ہدف کی کاررروائی میں گل بہادر خوارجی گروپ کی قیادت سمیت 60 سے 70 خوارجیوں کے مارے جانے کی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خوارجیوں کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے واضح پیغام دے دیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران افغانستان سے سرگرم خوارج نے پاکستان کے اندر متعدد دہشت گرد حملے کرنے کی ناکام کوشش کی، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی سے ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی فورسز کے مؤثر جواب کے نتیجے میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں 100 سے زائد خوارج واصلِ جہنم کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles