سونے کے بڑھتے نرخ نے عوام کے ہوش اُڑا دیے، ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ،فی تولہ سونا ایک دن میں 14 ہزار 100 روپے مہنگا ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک ہی دن میں 14 ہزار 100 روپے مہنگا ہو نے سے فی تولہ سوناکی قیمت پہلی بار 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

10 گرام سونا بھی ایک ہی دن میں 12 ہزار 89 روپے مہنگا ہوا، 10 گرام سونا پہلی بار 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے کی بلند سطح پر قائم ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 141 ڈالر مہنگا ہوکر 4358 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 167 روپے اضافے سے 5504 روپے کی بلند سطح پرقائم ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles