غزہ امن معاہدے کی تقریب میں صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت سے کس خواہش کا اظہار کیا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں غزہ کے مستقبل کے بارے میں ایک عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے خصوصی طور پر پاکستان اور بھارت سے اہم خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مصر میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر ثالث ممالک کے دستخط کے بعد صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ”میں چاہتا ہوں کہ بھارت اور پاکستان بہترین ہمسائے بن کر رہیں۔“

پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب دیکھ کر اُنہیں ایک عظیم رہنما قرار دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے بھارت کے 7 طیارے گرائے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےآرمی چیف عاصم منیر کو بھی ’فیورٹ فیلڈ مارشل‘ قرار دیا۔

امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی گئی تھی۔

AAJ News Whatsapp

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل متعدد بار مختلف پریس کانفرنسس اور میڈیا سے گفتگو کے دوران پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ لیتے آئے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ ٹیرف کے ذریعے رکوائی تھی۔

تاہم آج انہوں نے مصر میں پریس کانفرنس کے دوران خواہش ظاہر کی کہ وہ چاہتے ہیں بھارت اور پاکستان بہترین ہمسائے بن کر رہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles