سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تازہ جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو تحمل مزاجی سے کام لینے پر زور دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپوں پر گہری تشویش ہے سعودی عرب پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کی عوام کے لیے امن،سلامتی اور استحکام کا خواہشمند ہے دونوں فریقین تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔
سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی اور جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں تحمل، کشیدگی سے گریز کرنے، بات چیت اور دانشمندی سے کام لینے پر زور دیا جو کشیدگی کو کم کرنے، خطے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔
وزارت نے بیان میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی سپورٹ اور سلامتی کو یقینی بنانے کےلیے اپنےعزم کا اعادہ کیا جس سے پاکستانی اور افغان عوام کے لیے استحکام اور خوشحالی حاصل ہوگی۔