
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کا مقصد صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پاک افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل کے مطابق رواں سال 917 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے، جبکہ رواں برس فورسز کے آپریشن 516 جوان اور شہری شہید ہوئے ہیں۔