افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو دھماکے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ کابل میں دو دھماکے ہوئے ہیں، اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

طالبان حکومت کے ترجمان نے ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں اپیل کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ اس واقعے پر تشویش یا خوف کا اظہار نہ کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles