پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کشیدگی برقرار، اسپیکر کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم


اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے تصدیق کی ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی اپنا احتجاج اور پارلیمنٹ سے واک آؤٹ جاری رکھے گی۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طے تھی، تاہم وزیراعظم کے دورۂ ملائیشیا کے باعث یہ ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم منگل کو وطن واپس آ کر پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت کریں گے، تاکہ معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles