
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منگل کے روز یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کم از کم 10 مختلف مقامات پر ہوئے، جن کے بعد شہر کے کئی حصوں سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے دوحہ کے مرکزی علاقوں میں سنائی دیے، جبکہ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے مبینہ طور پر فضائی کارروائی کے دوران حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا۔
دھماکوں کی نوعیت اور ہلاکتوں یا جانی نقصان سے متعلق سرکاری طور پر کوئی بیان تاحال جاری نہیں کیا گیا۔