ہم نے چین کے ہاتھوں بھارت اور روس کو کھو دیا، مستقبل کے لیے دعا گو ہوں، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ ایکس پر اپنی ٹوئیٹ میں بھارت اور روس کی چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی نزدیکی کو موضوع بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ اس ہفتے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد یہ دونوں ممالک گویا چین کے اثر میں آ گئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا (ایکس) پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ”ایسا لگتا ہے کہ بھارت اور روس اب چین کے سب سے گہرے اور تاریک دائرے کا حصہ بن چکے ہیں۔“

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ان کا مشترکہ مستقبل خوشحال اور طویل ہو!

یاد رہے کہ ٹرمپ کے اس بیان پر ابھی تک بھارت، روس اور چین کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ چینی شہر تیانجن میں صدر شی جن پنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کی میزبانی کی جس میں 20 سے زائد غیر مغربی ممالک کے رہنما شریک ہوئے، شرکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شامل تھے۔

اجلاس کے دوران پیوٹن اور مودی کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے چینی صدر کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، جس کے بعد تینوں رہنما شانہ بشانہ کھڑے ہوئے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles