امید ہے پیوٹن مجھ سے پنگا نہیں لے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ممکنہ ملاقات کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”پیوٹن مجھ سے پنگا نہیں لے گا۔“

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ممکنہ ملاقات کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”پیوٹن مجھ سے پنگا نہیں لے گا“ کہا کہ میرے خیال میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین امن معاہدے کیلئے رضا مند ہو جائیں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اور پیوٹن کل الاسکا کے شہر اینکریج میں ملاقات کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں فوری جنگ بندی کا امکان واضح نہیں لیکن معاہدے میں دلچسپی ہے، پیوٹن سے ملاقات کے بعد یوکرینی صدر سے بھی رابطہ کرونگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن ڈیل کے لیے تیار ہیں، روس پر مزید پابندیوں کے خدشے نے مذاکرات کی راہ ہموار کی۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ میٹنگ کے ابتدائی چند منٹوں میں ہی یہ پتہ چل جائے گا کہ کیا کرنا ہے اور کس سمت میں جانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میٹنگ مثبت رہی تو آئندہ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، لیکن اگر میٹنگ خراب ہوئی تو وہ بھی فوراً سب پر عیاں ہو جائے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ میٹنگ نہایت دلچسپ ہوگی کیونکہ اسی میں یہ واضح ہوگا کہ کون کہاں کھڑا ہے۔
انہوں نے پرامید لہجے میں کہا کہ اگر ملاقات کامیاب رہی تو بہت جلد دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles