حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کردی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا، وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles