سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد سفر کے دوران ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے 7 پاکستانی جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کا قافلہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گیا تھا۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب زائرین عرفات سے مدینہ منورہ کی جانب سفر کر رہے تھے۔ اچانک پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں قافلے کے 7 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ دیگر 6 افراد شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان یا قریبی رشتہ داروں سے بتایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles