نیتن یاہو کیخلاف کرپشن کیس: عدالتی کارروائی پر صدر ٹرمپ کی محبت پھر تڑپ اٹھے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر کرپشن اسکینڈل کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف جاری عدالتی کارروائی کو ”خوفناک“ قرار دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے حماس کے ساتھ ڈیل کی کوششوں میں مصروف ہیں اور ایسے نازک وقت میں اُن پر عدالتی کارروائی ڈیل کے عمل میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو وزیراعظم ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے خلاف امریکا کے ساتھ مل کر بڑی کامیابیاں حاصل کر چکا ہو، کیا وہ سارا دن عدالت کے کمرے میں گزارے گا؟

ٹرمپ کی نیتن یاہو کی ’کرپشن‘ پر پردہ ڈالنے کی کوشش

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا ہر سال اسرائیل پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے، جو دنیا کے کسی بھی ملک پر خرچ کی جانے والی رقم سے کہیں زیادہ ہے، اس لیے واشنگٹن اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف اس عدالتی عمل کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی عدالت میں نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات زیر سماعت ہیں، اور اُن کی حکومت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے کے لیے دباؤ میں ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles