
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت دکھائی، پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں ہم نے بردباری کا مظاہرہ کیا، ہر قیمت پر اپنے ملک کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پی این ایس راہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوست ملکوں کے کیڈٹس کو مبارک باد دیتے ہیں، شاندار پاسنگ آؤٹ پرئڈ کا معانہ کرنا اعزاز ہے، پریڈ میں کیڈٹس کا مثالی ٹرن آؤٹ اور پرجوش انداز نیول اکیڈیمی کے اعلٰی معیار کا مظہر ہے۔ ایوارڈ جیتنے والے کیڈٹس اپنی شاندار کامیابیوں پر خصوصی تعریف کے مستحق ہیں۔
فیلڈ مارشل نے خطاب میں کہا کہ دوست ممالک ترکی، بحرین، عراق، فلسطین اورجبوتی کے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ پاک بحریہ کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جس کی پہچان اعلی عسکری اخلاقیات اور بے مثال پیشہ ورانہ روایات ہیں۔
انھوں نے خطاب میں کہا کہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں، بحری جنگ کا میدان تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، ہمیں اس سے ہم آہنگ ہونا ہوگا، پاکستان کے لیے مضبوط اور مؤثر میری ٹائم فورس برقرار رکھنا ناگزیر ہے ہو چکا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت دکھائی، پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں ہم نے بردباری کا مظاہرہ کیا، ہر قیمت پر اپنے ملک کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔
انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی، جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ہمارا دشمن متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مسلسل مظاہرہ کر رہا ہے۔