کراچی میں اتوار شام سے 26اب تک زلزلے ریکارڈ، متحرک فالٹ لائن معمول پر آنے لگی


کراچی میں اتوار کی شام سے زمین مسلسل لرزتی رہی۔ محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 2 جون 2025 کی شام 6 بج کر 8 منٹ سے لے کر 4 جون کی دوپہر تک کراچی میں زلزلے کے 26 جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، جن کی شدت 2.8 سے 3.6 کے درمیان رہی۔ زلزلوں کی یہ لہر لانڈھی فالٹ لائن کے اچانک متحرک ہونے کا نتیجہ ہے۔
ماہرین کے مطابق فالٹ لائن کئی دہائیوں بعد متحرک ہوئی ہے، تاہم اب وہ معمول پر آنے کے عمل میں ہے، جس کے باعث آئندہ ایک ہفتے تک معمولی نوعیت کے جھٹکوں کا امکان باقی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فالٹ لائن کے نزدیک تعمیر شدہ عمارتوں کو کم از کم 6 شدت تک کے زلزلے برداشت کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔
ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چونکہ زیادہ تر زلزلے 5 سے 10 کلومیٹر کی سطحی گہرائی پر آئے، اس لیے ان کے جھٹکے شہر کے مختلف علاقوں میں واضح طور پر محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق زلزلے کا مرکز عموماً ڈی ایچ اے سٹی کراچی، ملیر اور گلزار ہجری کے اطراف رہا، جبکہ چند جھٹکے قائد آباد کے قریب بھی ریکارڈ کیے گئے۔
شہر میں سب سے بڑا زلزلہ 3.6 شدت کا 4 جون 2025 کو صبح 1:36 پر 15 کلومیٹر شمال مشرق آف لائن کراچی میں ریکارڈ ہوا۔
کراچی میں رپورٹ ہونے والے زلزلوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

نمبر
تاریخ
وقت (PST)
شدت (Magnitude)
گہرائی (Depth)
لوکیشن

1
2/6/2025
23:11:50
3.6
10 کلومیٹر
15 کلومیٹر شمال مشرق آف لائن کراچی

2
2/6/2025
23:31:45
3.2
10 کلومیٹر
13 کلومیٹر جنوب مشرق آف DHA سٹی کراچی

3
2/6/2025
23:37:54
2.8
31 کلومیٹر
28 کلومیٹر جنوب مشرق آف DHA سٹی کراچی

4
2/6/2025
23:44:12
3.2
10 کلومیٹر
10 کلومیٹر مشرق آف DHA کراچی

5
2/6/2025
23:51:10
3.3
10 کلومیٹر
10 کلومیٹر مشرق آف DHA کراچی

6
2/6/2025
23:56:57
3.2
5 کلومیٹر
0.5 کلومیٹر جنوب مغرب آف ملیر کراچی

7
2/6/2025
23:58:43
3.1
3 کلومیٹر
0.5 کلومیٹر جنوب مغرب آف ملیر کراچی

8
3/6/2025
00:03:10
2.4
8 کلومیٹر
2 کلومیٹر شمال آف DHA کراچی

9
3/6/2025
00:05:47
2.6
10 کلومیٹر
0.5 کلومیٹر شمال مشرق آف DHA کراچی

10
3/6/2025
00:06:29
2.9
20 کلومیٹر
23 کلومیٹر شمال مشرق آف DHA کراچی

11
3/6/2025
00:33:36
2.4
40 کلومیٹر
15 کلومیٹر شمال مغرب آف لائن کراچی

12
3/6/2025
00:35:47
3.1
10 کلومیٹر
23 کلومیٹر شمال مشرق آف DHA کراچی

13
3/6/2025
00:39:10
2.6
40 کلومیٹر
15 کلومیٹر شمال مشرق آف DHA کراچی

14
3/6/2025
00:49:37
2.5
40 کلومیٹر
13 کلومیٹر جنوب مشرق آف DHA کراچی

15
3/6/2025
01:08:35
2.8
10 کلومیٹر
10 کلومیٹر مشرق آف DHA کراچی

16
3/6/2025
01:10:35
2.8
40 کلومیٹر
10 کلومیٹر مشرق آف DHA کراچی

17
3/6/2025
01:24:36
3.0
40 کلومیٹر
13 کلومیٹر جنوب مشرق آف DHA کراچی

18
3/6/2025
01:33:45
2.8
40 کلومیٹر
10 کلومیٹر مشرق آف DHA کراچی

19
3/6/2025
10:32:56
3.2
40 کلومیٹر
15 کلومیٹر شمال مشرق آف DHA کراچی

20
3/6/2025
11:02:55
2.8
10 کلومیٹر
10 کلومیٹر مشرق آف DHA کراچی

21
3/6/2025
12:25:50
2.8
10 کلومیٹر
10 کلومیٹر مشرق آف DHA کراچی

22
3/6/2025
15:13:54
2.8
10 کلومیٹر
10 کلومیٹر مشرق آف DHA کراچی

23
3/6/2025
15:21:56
2.8
40 کلومیٹر
10 کلومیٹر مشرق آف DHA کراچی

24
3/6/2025
23:57:45
2.9
40 کلومیٹر
13 کلومیٹر جنوب مشرق آف DHA کراچی

25
4/6/2025
01:36:00
3.6
15 کلومیٹر
15 کلومیٹر شمال مشرق آف لائن کراچی

26
4/6/2025
02:08:12
3.0
31 کلومیٹر
28 کلومیٹر جنوب مشرق آف DHA سٹی کراچی

ملیر جیل سے فرار قیدیوں کی تلاش پولیس کے لیے دردِ سر، 216 میں سے صرف 94 گرفتار
ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں، مگر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کمزور عمارتوں سے دور رہیں۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles