
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کے تعین کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد کے کوہسار بلاک میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے صوبائی ہیڈکوارٹرز میں بیک وقت منعقد ہوں گے، جن سے حاصل ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر ذوالحج کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ماہرینِ فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔ اگر چاند نظر آ گیا تو عیدالاضحیٰ جمعرات 6 جون 2025 کو منائی جائے گی، بصورتِ دیگر عید جمعہ 7 جون کو ہوگی۔
پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے قوی امکانات
ملک بھر میں شہری چاند نظر آنے کے اعلان کے منتظر ہیں، جبکہ مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بھی بڑھتا جا رہا ہے۔
پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے یا نہ آنے کا باضابطہ اعلان آج نمازِ مغرب کے بعد متوقع ہے۔